Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں پولیس کا مضرِ صحت تیل کے گودام پر چھاپہ، 2 ملزمان گرفتار،100 لیٹر تیل برآمد

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے تیل کے گودام پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان تیل کے گودام میں گٹکا، ماوا اور مضرِ صحت تیل بناتے تھے۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملزمان میر بخش، پیرمحمد کے گودام سے 100 لیٹر سے زائد مضرصحت کوکنگ آئل برآمد ہوا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان کے پاس سے 200 کلو کتھا، 80 کلو سے زائد چھالیہ اور 6 کلو پیک شدہ گٹکا و ماوا بھی برآمد ہوا۔

ایس ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ ملزمان گٹکا اور ماوا تیار کرکے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement