Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال سے مختلف بیماریاں سامنے آرہی ہیں، وفاقی وزارت صحت

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال سے مختلف بیماریاں سامنے آنے لگیں۔ وفاقی وزارت صحت نے قومی اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 51 فیصد سے زائد افراد اینٹی بائیوٹک ادویات از خود خرید کر استعمال کرتے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ پاکستان اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرنے والے چند بڑے ممالک میں شامل ہے جب کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال سے پاکستان میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ، ایم ڈی آر ٹی بی اور دیگر بیماریاں سامنے آئیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے مزید بتایا کہ اتائیوں کی جانب سے اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشہ استعمال بھی اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کی بڑی وجہ ہے، کوالیفائیڈ ڈاکٹرزکی جانب سے بھی اینٹی بائیوٹک ادویات غیرضروری طورپرتجویزکرنا اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کا سبب ہے، اس کے علاوہ پولٹری اور لائیو اسٹاک میں بھی اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشہ استعمال کیا جا رہا ہے

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement