Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گرین لائن ٹرین کا انجن پٹری سے اترگیا، ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی سے راولپنڈی جانے والی گرین لائن کا انجن گھوٹکی ریلوے سٹیشن پر پٹڑی سے اتر گیا،گرین لائن اور ساتھ گزرنے والی فرید ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹرین کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ فرید ایکسپریس کو کراس کرتے ہوئے گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اترا،انجن صرف دو انچ کے فاصلے سے فرید ایکسپریس سے ٹکرانے سے بچ گیا۔

گرین لائن ٹرین کو گھوٹکی اسٹیشن لوپ لائن پہ روک دیا گیا ، خوش قسمتی سے ٹرین حادثے سے محفوظ رہی۔ حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل رہی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ گرین لاٸن منزل کی جانب روانہ ہوگئی ہے ، ٹرین کو متبادل انجن سے روانہ کیا گیا گیا جبکہ فرید ایکسپریس بھی منزل کی جانب روانہ کردی گئی ہے ، ٹرینوں کی آمدروفت بھی بحال کردی گئی ہے ۔

ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ، ریلوے حکام کے مطابق انجن کے پٹری سےاترنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement