Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 14 جولائی سے پھر موسلادھار بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کراچی سمیت ملک بھر میں مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔  شدید بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق نیا الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں 14 جولائی کو ہوا کا کم دباؤ صوبہ سندھ کے علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوگا۔

مون سون ہواؤں کے باعث 14 سے17 جولائی کے دوران سندھ میں کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین ، شہید بینظیر آباد، دادو سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان تربت اورپسنی سمیت متعدد علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اکثر مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

چودہ سے17 جولائی کے دوران کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے جسکے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث کھیر تھر رینج، بولان، قلات، خضدار، لسبیلہ، بارکھان،نصیر آباد، کوہلو، ژوب اور سبی کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔

محکمہ موسمیات نے موسمی صورت حال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement