Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، آج درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں مارچ کے مہینے میں ہی دھوپ کی شدت مئی جیسی ہوگئی۔ شہرقائد میں آج درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ہے۔ مشرق میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے میدانی علاقوں میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے اور کراچی سمیت سندھ کے اکثر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سندھ کے وسطی اور مشرقی حصوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا سکتا ہے جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement