Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ڈینگی سے ایک اور موت، 235 نئے کیس رپورٹ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ڈینگی وبا اب تک نہیں تھم سکی۔ شہرقائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 235 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ ایک شخص انتقال بھی کرگیا۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں ڈینگی وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔  ڈینگی سے متاثرہ شخص یونیورسٹی روڈ پر نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا۔

کراچی میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر صوبے میں اس سال ڈینگی سے 44 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے اب تک 40 افراد کراچی، دو حیدرآباد ڈویژن، جبکہ میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد  ڈویژن میں ایک، ایک مریض ہلاک ہوئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبہ سندھ میں ڈینگی وائرس سے 352 افراد متاثر ہوئے ہیں  جس میں 235 کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن میں88 اور میرپورخاص ڈویژن میں 18، سکھر ڈویژن میں 8، شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 2 اور لاڑکانہ ڈویژن میں ڈینگی وائرس سے ایک شخص متاثر ہوا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement