Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں عام پولیس اہلکاروں پر ٹریفک چالان کرنے پر پابندی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی پولیس کے نئے چیف ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چلان کرنے کا اختیار صرف سیکشن آفیسر کو دے دیا۔ جسکے بعد اب عام پولیس اہلکار ٹریفک چلان نہیں کرسکیں گے۔

 

غلام نبی میمن نے کراچی پولیس چیف کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلے اجلاس میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے بھی اہم فیصلے کئے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے مختلف عہدوں کے پولیس افسران پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے چلان کاٹنے پر پابندی عائد کردی۔

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ٹریفک کی روانی میں بہتری کے لئے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی کہ اب صرف سیکشن آفیسرز کو چالان کرنے مجاز ہوگا، ایس او کا ماتحت عملہ چالان کرنے کا مجاز نہیں ہو گا۔

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement