Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی آئی اے کا سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کو خوشخبری سنادی، کرایوں میں بیس سے تیس فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

سماء نیوز کے مطابق قومی ائرلائن نے سعودی عرب کے رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کےحامل افراد کےلیے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ جدہ، ریاض، دمام اور مدینہ جانے والے مسافر 7 اپریل سے 11 اپریل 2024  تک اس رعائیت سےفائدہ اٹھا سکیں گے۔

دوسری جانب عمرہ زائرین کےلیے کرایوں میں 20 فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 اپریل سے 11 اپریل تک رہے گا،پی آئی اے اکنامی کلاس میں 50 ہزارروپے تک کمی کی گئی۔

لاہور سمیت نارتھ ریجن سے جانے والے مسافروں کےلیے اکنامی کلاس کا کرایہ ایک لاکھ  تین ہزار 680روپے مختص کردیا گیا ہے جبکہ کراچی سمیت ساوتھ ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95 ہزار 400 روپے مختص کردیئے گئے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement