Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

میڈیکل میں داخلے کیلئے سندھ حکومت کا 50 فیصد مارکس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن مسترد

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ ہائی کورٹ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے سندھ اور وفاق کے درمیان تنازعہ کے معاملہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے میڈیکل کمیشن کی درخواست پر سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن مسترد کردیا۔

 

سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت کے میڈیکل کالجز میں داخلہ کیلئے 50 فیصد مارکس کی حد مقرر کرنے والے نوٹی فکیشن کو مسترد کیا۔ میڈیکل کمیشن نے 50 فیصد مارکس والے سندھ حکومت کے نوٹیفکیشنز کو عدالت میں  چئلینج کیا تھا

 

پی ایم سی کے وکیل ذیشان عبداللہ نے عدالت کو بتایاکہ میڈیکل داخلے لئے مارکس تعین کرنا پی ایم سی کا قانونی حق ہے، میڈیکل داخلے کے لئے 65 فیصد مارکس لینے اہل ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے ایم ڈی کیٹ میں 50 فیصد نمبرز والوں کو داخلہ کا اہل قرار دینا غیر قانونی ہے۔

 

پی ایم سی کی جانب سے ایم ڈی کیٹ میں 65 فیصد نمبرز حاصل کرنے والوں کو میڈیکل میں داخلے کا اہل قرار دیا تھا جبکہ سندھ حکومت نے میڈیکل داخلے کے لئے  میں 50 فیصد نمبرز لینے والوں اہل قرار دیا تھا۔

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement