Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ جاری، کراچی میں بارشوں کا سلسلہ 27 جولائی تک جاری رہنے کا امکان

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں مون سون کے طاقتور سسٹم کے زیراثر تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں سے متعلق نیا الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ 26 سے 27 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 28 جولائی تک بادل برستے رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل بارشیں حب ڈیم پر دباؤ پیدا کرسکتی ہیں۔ جبکہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں کراچی کے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں آج گرج چمک کےساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے جسکے باعث شہر میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے، شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement