Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

غسل کعبہ کی تقریب 15 محرم الحرام کو نماز فجر کے بعد ہوگی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سالانہ تقریب کی اعلان کردیا گیا۔ غسل کعبہ کی سالانہ تقریب 15 محرم الحرام کو فجر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب میں مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل بھی شرکت کریں گے اور غسل کعبہ میں بھی حصہ لیں گے۔

شہزادہ خالد الفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلب اور مشک سے دھوئیں گے جبکہ خانہ کعبہ کے فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور عود کے عطر سے دھویا جائے گا۔

مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم سے دھونے کے بعد ہاتھوں اور کھجور کے پتوں کی مدد سے خشک کیا جائے گا جبکہ سفید کپڑے کا استعمال دیواروں کو صاف کرنے کے لیے کیا جائے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement