Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عید پر جرائم پیشہ ملزم کے ڈیرے پر دعوت کھانے پر کراچی پولیس کے 15 اہلکار معطل

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں سرجانی تھانے میں تعینات 15 اہلکاروں کو اعلیٰ حکام نے عید کے پہلے روز ڈیوٹی چھوڑ کر مقدمات میں ملوث شخص کے ڈیرے پر دعوت اُڑانے پر معطل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام نے سرجانی تھانے کے 15 اہلکاروں کو معطل کردیا ہے جس میں 7 سرجانی تھانے کے جبکہ 8 اہلکار 15 مددگار کے ہیں۔

معطل اہلکاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ عید کے پہلے روز ڈیوٹی چھوڑ کر جرائم میں ملوث شخص کی دعوت کھا رہے ہیں۔

پولیس کے معطل کئے گئے اہلکار ملزم اکبر چانڈیو کی دعوت پر باوردی اس کے ڈیرے پر موجود تھے، جبکہ ویڈیو میں پولیس کی موبائلیں اکبر چانڈیو کے ڈیرے کے باہر کھڑی بھی نظر آرہی تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق اکبر چانڈیو پر سرجانی اور اینٹی انکروچمنٹ میں مقدمات درج ہیں اور وہ اپنا تعلق سیاسی جماعت سے ظاہر کرتا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement