Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عامرلیاقت حسین کا چہلم، پہلی اہلیہ کی عوام سے دعاؤں کی درخواست

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کے معروف اینکرپرسن ، مذہبی اسکالر اور سیاست دان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا دنیا سے گزرے 40 دن ہوگئے۔ انکے چہلم کے موقع پر پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے عوام کیلئے پیغام دیا ہے۔

ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی وفات کے حوالے سے ٹویٹ کی ، جس میں انہوں نے  سب سے درخواست کی ہے کہ وہ عامر لیاقت کے لیے دعا کریں کیونکہ آج ان کی وفات کو 40 دن ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل روان ماہ مرحوم عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر بھی ان کی سابقہ اہلیہ  ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے ایک یادگار ویڈیو شیئر کی تھی ۔

واضح رہے کہ 9 جون کو عامر لیاقت حسین کا کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں واقعے اپنے آبائی گھر میں اچانک انتقال ہوگیا تھا۔ عامرلیاقت حسین کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement