Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2000 سے زائد ہوگئی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی۔ وزارت آفات کے مطابق  افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 53 ہو گئی ہیں۔

وزارت آفات کا کہنا ہے کہ زلزلے سے 9 ہزار 240 افراد زخمی اور ایک ہزار 328 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ افغان حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں گزشتہ دوپہر 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی افغانستان تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہوئے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement