Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پیرس اولمپک کے ہاکی ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

انٹرنینشل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی اولمپکس کوالیفائر مقابلوں کے میزبان ممالک کااعلان کردیا۔ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز پاکستان میں بھی کھیلے جائیں گے۔

ایف آئی ایچ نے پیرس اولمپک کے ہاکی کوالیفائر کی میزبانی پاکستان، چین اور اسپین کو دی تھی۔ تینوں ممالک میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز کھیلے جائیں گے۔

اسپین اور چین میں ویمنزمقابلوں کا ایک ایک ٹورنامنٹ شیڈول ہیں۔ پاکستان اوراسپین میں مردوں کے ایونٹ کا ایک ،ایک ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔

ہاکی اولمپکس کوالیفائر کے مقابلےاگلے سال 13 جنوری سے 21 جنوری کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ ہرٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ہاکی اولمپکس کوالیفائر کے مینز کے ایونٹ میں ایشیاکی 5،افریقہ 1،یورپ7 ،اوشنیا1،اور پین امریکا کی 2 ٹیمیں شرکت کریں گی،ہرٹورنامنٹ کی ٹاپ 3 ٹیمیں پیرس اولمپکس 2024 کے لئے کوالیفائی کریں گی،پیرس اولمپکس میں کل 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان 20 برسوں میں انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان نے آخری مرتبہ 2004 میں ایف آئی ایچ کے ایونٹ کی میزبانی کی تھی

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement