Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سعودی عرب سمیت کن ملکوں کے شہری بغیر ویزا پاکستان آسکتے ہیں؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سعودی عرب سمیت چھ ایسے ممالک ہیں جن کے شہریوں کو پاکستان آنے کے لیے ویزے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ ان چھ خلیجی ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، اومان، بحرین اور کویت شامل ہیں۔

لیکن داخلے کی اجازت  بزنس اور سیاحت  کی کیٹیگری میں ہے  جس کی مدت تین ماہ ہو تی ہے ۔ اگر تین ماہ سے زیادہ عرصہ رہنا ہو تو مسافر کو اپنے ملک واپس جا کر دوبارہ آنا ہو گا۔

نادرا کی ویب سائٹ پر میسر معلومات کے مطابق پاکستان 191 ممالک کے شہریوں کو آن لائن ویزا کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے ۔ ان میں 120 ممالک کے غیر ملکی شہریوں کو  بزنس ، ٹورازم اور  سکھ یاتریوں کی کیٹیگری میں  90 روز کے لئے ویزا آن ارائیول کی سہولت مئیسر ہے ۔

تاہم نادرا حکام نے کسی مشکل سے بچنے کے لئے درخواست گزاروں کو پرواز میں سوار ہونے سے قبل ویزہ گرانٹ نوٹس وصول کرنے کا مشورہ دیا ہے  ۔

دوسری جانب دنیا کے گیارہ ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی شہری ویزے کے بغیر جا سکتے ہیں ۔ 19 ممالک میں پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت دستیاب ہے ۔ سری لنکا اور کینیا پاکستانی پاسپورٹ کو ای ٹی اے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ یعنی سفری اجازت نامے کے ساتھ ایرپورٹ پر پہنچ کر ویزا لیا جا سکتا ہے۔

دنیا کے پچاس ممالک میں جانے کےلئے پاکستانیوں کو ای ویزہ کی ضرورت ہو تی ہے اور 147 ممالک کا شفر کرنے کے لئے پاکستانی شہریوں کو پہلے سے ویزا حاصل کرنا ضروری ہے ۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement