Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے پالیسی تیار

Policy prepared for registered pilgrims unable to go on Hajj
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے پالیسی تیار کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوت یا شدید بیمارعازمین کےحوالے سے وزارت مذہبی امورکی پالیسی سامنےآگئی ہے جس کے تحت کسی بھی مجبوری کے تحت حج پر نہ جانے والے یا فوتگی کی صورت میں ان افراد کا کوئی بھی دوسرا رشتے دار حج پر جانے کا اہل ہوگا۔

مزید پڑھیں:حج 2026 کے لئے رجسٹریشن کا آغاز، آخری تاریخ کیا ہے؟

دستاویز کے مطابق مجبوری کی وجہ سےحج پرنہ جانے والاشخص بھی کسی کو نامزد کرسکتا ہے جب کہ بوجہ مجبوری حج پرنہ جاسکنے والے شخص کو رقم واپس لینےکا بھی اختیارہوگا۔ دستاویز میں بتایاگیا ہےکہ رقم واپسی یا متبادل شخص کو حج پر بھجوانے کے لیے ٹھوس وجہ بتاناہوگی، رجسٹرڈ حاجی کی بیماری یا انتقال کا دستاویزی ثبوت بھی لازمی قراردیاگیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ حج پر نہ جانےکی وجہ درج کرکے اسٹیمپ پیپرجمع کرانا ہوگا، درخواست کے ہمراہ بینک رسید اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی دیناہوگی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement