Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی فوج کے سربراہ کا رابطہ، مشترکہ سرحدوں کو محفوظ بنانے پر اتفاق

Field Marshal and Iranian Army Chief Telephone conversation
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی ہم منصب میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے مشترکہ سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل موسوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں فریقین نے سرحدوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کی رپورٹ کے مطابق جنرل موسوی نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان کے ساتھ اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے سرحد پار دہشت گرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی نقل و حرکت کی نشاندہی کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی مشترکہ سرحدوں کے تحفظ کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ دونوں فریقین کو پاکستان-ایران سرحد کو دوستی، بھائی چارے اور اقتصادی ترقی کی سرحد میں تبدیل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کرنے چاہئیں۔

    فیلڈ مارشل منیر نے پاکستانی قوم کے لیے جنرل موسوی کی ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملے کے متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    مزید پڑھیں:ایران کا پاکستان اور چین کے ساتھ سلک روڈ منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار

    میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران، پاکستان کے عزیز بھائیوں کو اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن مدد فراہم کرنے پر فخر محسوس کرے گا۔

    انہوں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک مختلف سطحوں پر رابطے اور تعاون کر رہے ہیں، انہوں نے خاص طور پر اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کے لیے پاکستان کے مؤقف اور حمایت کو سراہا۔

    شیئر کریں

    گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
    Leave a Reply
    ریلیٹڈ پوسٹس
    Close Button
    Advertisement