Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ملک میں بارش برسانے والا سسٹم داخل، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟

Monsoon Rain System in Pakistan
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتے فی الحال شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ آئندہ چند روز تک موسم مرطوب، مطلع جزوی سے مکمل ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح و رات میں بوندا باندی متوقع ہے، کراچی کا مطلع ابر آلود، موسم مرطوب ہے، شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں، مغرب جنوب مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل:

دوسری جانب بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں داخل ہوا ہے، جس کے باعث اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران قلات، خضدار، خاران، آواران، پنجگور اور گوادر میں بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی، اگلا اسپیل کب آئے گا؟

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوہلو، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، بارکھان اور ڈیرہ غازی خان سمیت قریبی پہاڑی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ مالاکنڈ، سوات، بونیر اور دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement