مون سون سسٹم کے اثرات کراچی کی فضا پر بدستور برقرار ہیں، شہر میں صبح سویرے بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع آئندہ ایک سے دو روز تک زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ ابر آلود موسم کے باعث صبح اور شام کے اوقات میں مجموعی درجہ حرارت معتدل رہے گا۔
کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ سمندری ہوائیں بحال رہیں گی، محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں بارش کا اگلا اسپیل 27 اگست سے انٹری لے گا، مون سون کے اگلے اسپیل میں بھی شہر میں اچھی بارشیں متوقع ہیں، رواں برس مون سون بارشوں کا سلسلہ ستمبرکے آخر تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل ختم، دوسرا اسپیل کب آئیگا؟
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ فی الحال شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز یا موسلادھار بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہن ہوامیں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے، اس وقت جنوب مغربی سمت سے18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔