Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

دو دریا واقعہ، بچوں کے بعد باپ کی لاش بھی سمندر سے نکال لی گئی

Body of school teacher has found who jumped into sea

کراچی میں سی ویو دو دریا پر دو کم عمر بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگانے والے اسکول ٹیچر اورنگزیب عالم کی لاش مل گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ اسکول ٹیچر اورنگزیب عالم نے دو روز قبل اپنی بیٹی اور بیٹے کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگائی تھی، گزشتہ روز دونوں بچوں کی لاشیں سمندر سے نکالی گئی تھیں جبکہ اورنگزیب عالم کی لاش کی تلاش جاری تھی، صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور اورنگزیب عالم کی لاش بھی سمندر سے نکال لی گئی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں شہری نے بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ کیوں لگائی؟

حکام کے مطابق متاثرہ خاندان نے کسی بھی طرح کی قانونی کارروائی سے معذرت کرلی تھی جسکے باعث پوسٹ مارٹم کی کارروائی نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اورنگزیب عالم کے قریبی دوست کا اہم بیان سامنے آیا تھا جس میں اس نے اسکول ٹیچر کی خودکشی کرنے کی وجہ بیان کی تھی۔

دوست کا کہنا تھا کہ اورنگزیب عالم میرا دوست تھا، اس کا بیوی سے جھگڑے کے باعث عدالت میں معاملہ چل رہا تھا، گزشتہ روز عدالت میں دونوں موجود تھے عدالت سے نکلنے کے بعد وہ اپنے بچوں سمیت چلا گیا اور واپس نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ رات کو خبریں دیکھ کر اندازہ ہوا کہ شاید اورنگزیب عالم ہی نے خودکشی کی ہے، ابھی بچے کی لاش دیکھی تو پتا چلا احمد کی ہے گھریلو جھگڑے عدالتی کیس سے پریشان ہو کر اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔

واضح رہے کہ اسکول ٹیچر متوفی اپنے بیٹے اور بیٹی کو ساتھ لے کر سی ویو کے قریب دو دریا پر پہنچا اور 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی۔ ریسکیو اداروں کی جانب سے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی گئی تھی جس کے دوران ایک بچے کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button