Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں شہری نے بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ کیوں لگائی؟

Statement brother and friend man who suicide with children

کراچی میں سی ویو پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی ابتدائی معلومات سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں بچوں سمیت سمندر میں کودنے والے شخص کی شناخت اورنگزیب عالم کے نام سے ہوئی ہے جو اورنگی ٹاؤن ساڑھے 8 نمبر کا رہائشی تھا، اورنگزیب اسکول ٹیچر تھا اور عامر پبلک اسکول میں بطور استاد فرائض انجام دے ہا تھا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اورنگزیب عالم کا اپنی اہلیہ سے گھریلو ناچاقیوں کے باعث اکثر جھگڑا رہتا تھا، جو مبینہ طور پر اس افسوسناک قدم کی وجہ بنا۔

متوفی کے بھائی کا بیان:

متوفی کے بھائی صغیر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھابھی کے کسی اور سے تعلقات تھے، جسے بھائی نے پکڑے تھے، اورنگزیب عالم نے بھابھی کو اسکول کھول کر دیا تھا اور خود کوچنگ سینٹر چلاتے تھے، شک کی بنا پر اسکول میں لگے کیمروں سے افئیر کی معلومات ہوئی، اس تنازعے پر بھابھی نے کورٹ میں خلع اور بچوں کی حوالگی سے متعلق پٹیشن دائر کر رکھی تھی، کورٹ نےبچوں کو ماں کے ساتھ جانے کا فیصلہ دیا جس پر بھائی دلبرداشتہ ہوا، واقعہ خود کشی نہیں قتل ہے، مقدمہ کرواؤں گا۔

متوفی کے دوست کا بیان:

دو دریا میں دو بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کا دوست بچے کی شناخت کرنے جناح اسپتال پہنچا جہاں اس نے بتایا کہ اورنگزیب عالم کا اپنی بیوی سے عدالت میں مسئلہ چل رہا تھا، گزشتہ روز یہ کورٹ گیا تھا جس کے بعد سے لاپتہ تھا، ہم نے بہت ڈھونڈا لیکن نہیں ملا، بیٹے کا نام احمد اور بیٹی کا نام آیت ہے۔

مزید پڑھیں:تیونس سے کراچی پہنچ کر لو میرج کرنے والی لڑکی کی خودکشی کی کوشش

واضح رہے کہ گزشتہ روز اورنگزیب عالم اپنے بیٹے اور بیٹی کو ساتھ لے کر سی ویو کے قریب دودریا پر پہنچا اور بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو اداروں کی جانب سے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی گئی، جس کے دوران ایک بچے کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔ لاش کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم، دیگر دو افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button