Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ٹریفک پولیس نے 24 ٹریفک اہلکاروں کے چلان کردیے

Traffic police issued challans to several traffic officials

کراچی میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے جاری مہم میں ٹریفک پولیس اہلکار خود بھی نہیں بچ سکے، ٹریفک پولیس نے متعدد اہلکاروں کے چالان کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری مہم کے دوران پولیس نے متعدد اہلکاروں کے چالان اور جرمانے کر دیے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق ٹریفک پولیس بلا تفریق کارروائیاں کر رہی ہے، عام شہری کی طرح محکمہ ٹریفک کے کسی افسر یا اہلکار کو بھی قانون شکنی کی اجازت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی ٹریفک پولیس کی سخت کارروائیاں، ایک دن میں 830 سے زائد موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں ضبط

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق اب تک 24 سے زائد اہلکاروں کو مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے گئے ہیں، جن میں 23 کا تعلق ٹریفک پولیس جب کہ ایک کا تعلق ڈسٹرکٹ پولیس سے ہے، پیرمحمد شاہ نے بتایا کہ جن اہلکاروں کے چالان کیے گئے ان میں 8 اہلکار سٹی، 1 کورنگی، 7 ایسٹ، 7 ساؤتھ اور 1 ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعینات ہے۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ جن اہلکاروں کے چالان ہوئے ان کی خلاف ورزیوں میں کچھ اہلکاروں نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا، اور کچھ غلط سمت موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button