Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ میں رواں سال کاروکاری کے الزام میں 82 خواتین قتل

82 women killed in Sindh this year on charges of prostitution
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کے صوبے سندھ میں رواں سال کاروکاری کے الزام میں 82 خواتین کو قتل کردیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق رواں سال کاروکاری قرار دے کر 110 افراد کو قتل کر دیا گیا جن میں 82 خواتین بھی شامل ہیں، کاروکاری قرار دے کر سب سے زیادہ افراد کو لاڑکانہ رینج میں قتل کیا گیا جن کی تعداد 48 ہے، ان میں 35 خواتین اور 13 مرد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:خواتین کے بانجھ پن پر مہر اور نفقہ سے متعلق فیصلہ جاری

سکھر رینج میں 20 خواتین سمیت 28 افراد، شہید بے نظیر آباد رینج میں 15 خواتین سمیت 17 افراد، میر پور خاص رینج میں 2 خواتین، حیدرآباد رینج میں 8 خواتین سمیت 12 افراد جبکہ کراچی میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو کاروکاری قرار دے کر قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ سال 2024 میں 15 جولائی تک سندھ بھر میں 65 خواتین سمیت 80 افراد کو کاروکاری قرار دے کر قتل کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement