Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں کروڑوں روپے کی چوری،مقدمے کا مدعی خود ہی ملوث نکلا

Plaintiff in case theft millions of rupees in Karachi

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ طور پرکروڑوں روپے کی چوری کا ڈراپ سین ہو گیا، واردات میں مدعی خود ہی ملوث نکلا۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس پولیس کا کہنا ہے کہ 16 جولائی کوگھرمیں چوری کی اطلاع دی گئی تھی، تاہم تفتیش کے دوران اصل حقائق سامنے آ گئے، مدعی نے اپنے ساتھی کیساتھ مل کررقم، موبائل فون اورطلائی زیورات خود ہی چھپا دیے تھے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں چوری کے مقدمے میں گرفتار ماسی ایوارڈ یافتہ نکلی

دوسری جانب کراچی میں پولیس وردیوں میں وارداتیں کرنے والا غیرملکی گینگ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 25 لاکھ کی خورد برد کی گئی رقم کو 4 سے 5 کروڑ روپے ظاہر کیا تاکہ گرفتاری سے بچا جا سکے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے مدعی سمیت دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے اورمزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button