Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل

PIA Hajj operation

قومی ائیر لائن کا بعد از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ  مکمل ہوگیا۔ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن جمعرات کو مکمل ہوگیا۔

پی آئی اے کی آخری بعد از حج پروازجمعرات کی رات 8 بجکر 30 منٹ پر  مدینہ سے اسلام آباد پہنچی،پی آئی اے سے مجموعی طور پر 41،500 سے زائد حجاج کرام، 147 پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔

پی آئی اے کی حج پروازوں کی شیڈول پر روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا، پی ائی اے کاحج آپریشن کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ ہوا۔

مزید پڑھیں؛رواں سال حج کے دوران 18 پاکستانی حجاج انتقال کرگئے

حج آپریشن کے لئے پی آئی اے نے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال ہوئے، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 10 جون کو شروع ہوا تھا اور 10 جولائی کو مکمل ہوا۔

حجاج نے پی ائی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر وائس مارشل عامر حیات کی جانب سے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کو کامیاب حج آپریشن پر مبارکباد دی گئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button