کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں گھر سے کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اسکیم 33 سعدی ٹاؤن میں گھر سے کئی روز پرانی لاش ملی جس کی شناخت 50 سالہ ظفر کے نام سے ہوئی تاہم وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ متوفی ظفر گھر میں اکیلا رہتا تھا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:حمیرا اصغر کی لاش 6 ماہ پرانی ہے: ڈی آئی جی ساؤتھ
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور شواہد اکٹھا کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ان کے گھر سے ملی تھی جس کی وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
تاہم اس حوالے سے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ پرانی ہے، فلیٹ سے ملے کھانے پینے کے سامان پر زائد المیعاد (ایکسپائری) کی تاریخ 2024 کی ہے۔