Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صفورا کا ایک ارب سے زائد کا بجٹ منظور

Safoora Town Municipal Corporation Budget Financial year 2025-26

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صفورا کا مالی سال 2025-26 کا ایک ارب 50 کروڑ 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد کا اضافی بجٹ اکثریت رائے سے منظور ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں بجٹ اجلاس چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے چئیرمین صفورا ٹاؤن نے کہا کہ اس سال ریکوری کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے اس لئے ایک بہتر بجٹ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جس میں اخراجات کا تخمینہ ایک ارب 49 کروڑ 55 لاکھ 12 ہزار روپے سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ 49 لاکھ 13 ہزار روپے سے زائد رقم اضافی ہے، ترقیاتی مصارف کیلئے گزشتہ سال کی نسبت 33 کروڑ 59 لاکھ 37 ہزار روپے سے زائد رقم مختص کی گئ ہے جس کے بعد ترقیاتی کاموں کی رفتار اس سال مزید تیز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ہر شعبے میں کام کیا ہے جو ڈویلپمنٹ اسکیمیں رکی ہوئ ہیں اسے اس سال سر انجام دیا جائے گا ،روٹین میونسپل سروسز میں صفورا ٹاؤن دیگر ٹاؤنز سے بہتر رہا ہے میونسپل سروسز ٹاؤن کی ہر یوسیز میں سر انجام دی گئی ہیں۔

راشد خاصخیلی نے کہا کہ الحمداللہ عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس کے ثمرات پورے صفورا ٹاؤن میں دکھائی دیں گے۔ وائس چئیرمین صفورا ٹاؤن عبدالحق بلوچ نے بھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بجٹ کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ یہ بجٹ صفورا ٹاؤن کے تینوں بجٹ میں سب سے بہتر ہے جو ٹاؤن کو مزید ترقی کی جانب گامزن کرے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button