ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارشوں کے دوران سڑکوں پر حادثات کےخطرات بھی بڑھ جاتے ہیں مگر چند احتیاطی تدابیر اختیار رکر کے آپ ممکنہ حادثات سے بڑی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ بارشوں کےدوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اور اگر سفر انتہائی ضروری ہو تو راستے سےمتعلق پہلے ضروری معلومات حاصل کرلیں۔
ڈرائیونگ کے دوران رفتار ہمیشہ کم رکھیں
اسٹیرنگ پر اپنی گرفت مضبوط رکھیں
کروزر کنٹرول کا استعال نہ کریں
ٹائروں میں ہوا کا پریشر متوازن رکھیں
اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں
شیشیے صارف، وائیپر اور ٹائر درست حالت میں ہونے چاہیے
اپنا دھیان مکمل طور پر ڈرائیونگ پر رکھیں
پارکنگ لائیٹس ، انڈیکیٹرز کا استعمال اور ضرورت پڑنے پر ہیڈلائیٹس کا بھی استعمال کریں
شدید بارش کی صورت میں ہیزرڈ لائیٹس کا استعمال کریں
موٹرویز پر کسی بھی مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں ۔ وزیبیلیٹی کم ہونے یا شدید بارش کی صورت میں کسی محفوظ مقام پر اپنی گاڑی روک لیں اور بارش کم ہونے کا انتظار کریں، دوران سفر تحمل اور احتیاط سے کم لیں اور محفوظ رہیں۔