ملک بھر میں جاری بارش اور خراب موسم کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ریلووے حکام کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیے تازہ روانگی اوقات جاری کیے گئے ہیں۔
ریلوے حکام کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان ایکسپریس 2 بجے کے بجائے 45 منٹ کی تاخیر سے 2 بجکر 45 منٹس پر کراچی سے روانہ ہوگی، علامہ اقبال ایکسپریس 3 بجکر 30 منٹس کے بجائے 1 گھنٹہ 10 منٹ کی تاخیر کے ساتھ 4 بجکر 40 منٹس پر روانہ ہوگی۔
مزید پڑھیں:کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے؟
اعلامیے کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس 4 بجے کے بجائے 1 گھنٹہ 45 منٹس کی تاخیر سے 5 بجکر 45 منٹس پر، ملت ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ تاخیر کے ساتھ 6 بجکر 30 منٹس پر اور شاہ حسین ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ تاخیر سے رات 10 بجکر 30 منٹس پر کراچی سے روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلوے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور موسم کی بہتری کے ساتھ معمولات بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی روانگی سے قبل تازہ ترین معلومات کے لیے قریبی ریلوے اسٹیشن یا ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔