میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے محرم الحرام کے مقدس ایام کے پیشِ نظر شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے غیر معمولی اور مؤثر انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے
واٹرکارپوریشن کے جانب جاری ایک مراسلے میں تمام متعلقہ افسران کو ہدایات دی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ منتخب عوامی نمائندوں مذہبی قائدین بالخصوص شیعہ علماء کرام جعفریہ الائنس اور دیگر مذہبی تنظیموں سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں؛کراچی میں پانی کے بحران کی وجہ کے الیکٹرک ہے، واٹر کارپوریشن
واٹر کارپوریشن کے اسٹاف آفیسرالہیٰ بخش بھٹو نے ترجیحی اقدامات اور مکمل انتظامات کی تکمیل کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے آغاز سے قبل شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کیے جائیں خصوصاً مساجد امام بارگاہوں مجالس سبیلوں اور جلوس کے روٹس پر پانی کی فراہمی اور سیوریج نظام میں بہتری کو ترجیح دی جائے
تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں اور مجالس و جلوسوں کے دوران پانی و صفائی کے تمام امور کی نگرانی کریں تاکہ عزادارانِ امام حسین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو