Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں: نیتن یاہو

Iran Israel War
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں، ہماری لڑائی ایرانی عوام سے نہیں بلکہ ایرانی آمریت سے ہے۔

اسرائیل کے ایران پر فضائی حملوں کے بعد اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ہم نے ایران کے جوہری افزودگی نظام کو نشانہ بنایا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی نطنز جوہری تنصیب کے قریب متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے نطنز میں ایران کی جوہری افزودگی کی اہم تنصیب کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کے ایران میں درجنوں فضائی حملے، کئی کمانڈرزاورسائنسدانوں کو شہید کرنے کا دعویٰ

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی عوام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات پر فوجی ہدایات کی پیروی کریں، ممکن ہے اسرائیلی شہریوں کو طویل مدت تک محفوظ مقامات پر رہنا پڑے۔

نیتن یاہو نے ایران پر حملے میں اعلیٰ کمانڈروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement