Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سےصحافیوں کا واک آؤٹ

Journalists walked out post budget press conference

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے صحافی واک آؤٹ کر گئے۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب جب پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرنے پہنچے تو ان کے ہمراہ سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی موجود تھے تاہم صحافیوں نے بجٹ پر ٹیکنیکل بریفنگ نہ ملنے پر پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔

مزید پڑھیں:بجٹ 26-2025: تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی شرح کتنی ہوگی؟

صحافیوں نے کہا کہ 20 سال سے بجٹ کے بعد صحافیوں کو ایک ٹیکنیکل بریفنگ دی جاتی ہے لیکن اس بار حکومت کی جانب سے اس روایت کو توڑا گیا ہے۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے بجٹ پر تکنیکی بریفنگ نہ دیے جانے کا مطلب ہے کہ ٹیکسوں کے حوالے سے حکومت نے حقائق چھپانے کی کوشش کی ہے۔

بعد ازاں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ،چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے صحافیوں سے معذرت کی اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایف بی آر کی ٹیکنیکل بریفنگ یقینی بنائی جائے گی۔ عطا تارڑ اور راشد لنگڑیال کے معافی مانگنے پر صحافیوں نے بائیکاٹ ختم کردیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button