Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

دوحہ جانیوالی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب، کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

Doha Flight Emergency Landing in Karachi

اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ غیر ملکی مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحہ جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

مزید پڑھیں:دبئی سے ڈھاکہ جانے والی غیرملکی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

حکام کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کر کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا بعد ازاں پرواز دیگر مسافروں کو لے کر منزل کے لیے روانہ ہو گئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button