کراچی میں نجی ادارے کی جانب سے جمعہ تک ایک شدید زلزلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کراچی میں گزشتہ چند دنوں سے وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جارہے ہیں۔ تسلسل کے ساتھ آنے والے ان زلزلوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کردیا ہے۔
شہرقائد میں اب تک آنے والے زلزلے کم شدت کے تھے اور ان سے کوئی بڑا نقصان بھی رپورٹ نہیں ہوا ہے تاہم ایک نجی ادارے ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر نے کراچی میں جمعہ تک ایک شدید زلزلے کی پیشگوئی کردی ہے۔
ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر کے شہبازلغاری نے کہا ہے کہ کراچی میں آنے والے اس زلزلے کا مرکز سمندر ہوگا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 0۔5 ریکارڈ ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے سونامی وارننگ سیل کے سربراہ امیرحیدر لغاری نے نجی ادارے کی اس پیشگوئی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے کی پیشگوئی کرنا ناممکن ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پر زلزلے کے جھٹکے
انہوں نے کہا کہ کراچی میں یہ ایک لانڈھی فالٹ لائن سے آنا شروع ہوئے تھے فالٹ لائن اپنی انرجی خارج کر رہی ہے اس کی وجہ سے مسلسل یہ زلزلے آرہے ہیں اور اس کے بعد اب کم شدت کے زلزلے آرہے ہیں۔ امیرحیدر کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے ایک ہفتے کے اندر ختم ہوجائیں گے اور وقت کے ساتھ ساتھ انکی شدت بھی کم ہوتی جائے گی۔
اس کے علاوہ ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر کے شہبازلغاری نے کراچی میں سونامی کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کو چاہیے کہ وہ ابھی سے اقدامات شروع کردے۔
محکمہ موسمیات کے امیرحیدر نے کراچی میں شدید زلزلے کی طرح سونامی کے امکان کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان زلزلوں کی وجہ سے کوئی سونامی کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم جو زلزلہ 5۔6 شدت کا ہوتا ہے جس سے سونامی پیدا ہوتا ہے لیکن یہ 6۔3 کا ہے تو یہ دنیا کے کسی ریکارڈ میں نہیں کہ اس قسم کے زلزلے سے سونامی پیدا ہو۔
امیرحیدر نے مزید کہا کہ کراچی میں ایک سے زائد فالٹ لائن ہیں جس میں سے لانڈھی فالٹ لائن کے فعال ہونے کی وجہ سے زلزلے آرہے ہیں۔ زلزلہ ایک قدرتی عمل ہے۔