Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پر زلزلے کے جھٹکے

Earthquake Again in Karachi

کراچی کے علاقے ملیر و قائد آباد اور اطراف میں ایک بار پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دوپہر 1 بجکر 11 منٹ پر محسوس کئے گئے جسکی ریکٹر اسکیل پر شدت 2.4 ریکارڈ ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 188 کلو میٹر تھی اور اسکا مرکز ملیر سے 11 کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ چھٹا زلزلہ تھا۔

اس سے قبل زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دوپہر 12 بج کر 17 منٹ پر محسوس کئے گئے جسکی ریکٹر اسکیل پر شدت 2.2 ریکارڈ ہوئی۔

مزید پڑھیں: سندھ اور بلوچستان میں سونامی کا خدشہ

اس کے علاوہ آج صبح 10 بجکر 42 منٹ پر محسوس کیے گئے زلزلے کے پہلے جھٹکے کی شدت 3.2 اور مرکز قائد آباد کے قریب 10کلومیٹر زیرزمین تھا، زلزلے کے جھٹکے لانڈھی، مل ایریا اور قائدآباد میں بھی محسوس کیے گئے، 11 بجکر 5 منٹ پر ایک مرتبہ پھر لانڈھی قائدآباد اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھیں: چلی اور ارجنٹائن میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری، ساحلی علاقوں سے انخلا

گزشتہ روز زلزلے کا پہلا جھٹکا شام7 بجے، دوسرا رات 12بجکر30منٹ اور تیسرا رات ایک بجکر32منٹ پر محسوس کیاگیا تھا۔ لانڈھی،مل ایریا، قائدآباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد مختلف فیکٹریز سے مزدوروں کو باہر نکال لیاگیا جبکہ رہائشی علاقوں میں بھی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button