Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں لاپتہ ہونے والی بچی گٹر لائن سے مل گئی، سونے کی بالیاں نوچ کر اتاری گئیں، پولیس

Missing Girl Found Sewer Line
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں گھر سے غائب ہونے والی 8 ماہ کی مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں رات تین بجے گھر سے غائب ہونے والی 8 ماہ کی بچی جمعہ کو گوٹھ کی گٹر لائن سے مل گئی ہے۔

حکام کے مطابق 8 ماہ کی بچی حنا کو رات کی تاریکی میں ملزمان نے اغوا کیا تھا، بچی کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو بچی گٹر کی ایک فٹ چوڑی لائن میں موجود تھی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں قربانی کے جانور دیکھنے آیا ڈلیوری رائیڈر گولی لگنے سے جاں بحق

پولیس نے 8 ماہ کی بچی کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بچی کے کانوں میں موجود سونے کی بالیاں نوچ کے اتاری گئی ہیں، تین افراد کو گرفتار کر کے مختلف پہلوئوں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق معصوم بچی کی گمشدگی کا مقدمہ اس کے والد شنکر کی مدعیت میں تھانہ ابراہیم حیدری میں درج کیا گیا تھا، بچی کے ماں باپ غریکراچیب محنت کش لوگ ہیں اور مزدوری کرتے ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement