Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں قربانی کے جانور دیکھنے آیا ڈلیوری رائیڈر گولی لگنے سے جاں بحق

Online Delivery Rider Killed by Gunfire Karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے علاقے حسین آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد میں قربانی کے جانور دیکھنے کیلئے آنے والے آن لائن ڈلیوری رائیڈر نامعلوم سمت سے گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا۔ مقتول حارث عزیزآباد دو نمبر کا رہائشی تھا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ 6 سے 7 لوگ جانوروں کے باڑے کے باہر کھڑے تھے۔ حارث اپنی موٹرسائیکل پرآکر رکا، کچھ دیر بعد ٹینٹ کے پیچھے سے فائر کی آواز آئی اور دیکھا تو حارث کی ٹانگ سے خون بہہ رہا تھا۔ حارث کو رکشے میں سوار کرکے اسپتال لے کر گئے جہاں وہ دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں چپٹا گینگ کے2 کارندے گرفتار

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو نہیں دیکھ سکے۔ پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے۔ اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ تحقیقات جاری ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement