Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں نجی اسکول کے قریب فائرنگ سے باپ جاں بحق بیٹی زخمی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں ناظم آباد 3 نمبر گول مارکیٹ پائلٹ اسکول کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور1 اسکول کی بچی شدید زخمی ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ناظم آباد میں فاٸرنگ سے جاں بحق اور زخمی بچی باپ بیٹی ہے، دونوں پر اسکول کے مرکزی دروازے کے باہر مسلح ملزمان نے فاٸرنگ کی۔

 

پولیس کے مطابق موٹر ساٸیکل سوار ایک ملزم نے ذاتی رنجش پر ٹارگٹ کر کے گولیاں چلاٸی، ملزم پہلے سے اسکول کے باہر انتظار کر رہا تھا، ملزم فاٸرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

حکام کے مطابق مقتول راشد اور زخمی بچی آمنہ کو سر پر ایک ایک گولی لگ، مقتول اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے آیا تھا، پولیس کو جاٸے وقوعہ سے پستول کا ایک خول ملا ہے۔ انتظامیہ نے بتایا مقتول اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے آیا تھا، واقعہ کے بعد اسکول کے بچوں میں خوف پیدا ہو گیا، اسکول کے بچوں کو واپس گھر روانہ کیا جا رہا ہے

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement