Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان ریلویز نے لگژری سیلونز کی بکنگ کا آغاز کر دیا، وزیراعظم سیلون کا کرایہ 6 لاکھ روپے مقرر

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان ریلویز نے 5 لگژری سیلونز کی بکنگ مسافروں کے لیے شروع کر دی ہے اس سے قبل عام مسافر ان سیلونز کی بکنگ نہیں کرا سکتے تھے۔

پاکستان ریلویز کے اعلامیہ کے مطابق ریلوے کے تمام لگژری سیلونز مسافروں کی بکنگ کے لیے پیش کر دیے ہیں۔ یہ لگژری سیلونز وزیراعظم سیلون، وزیر سیلون، چیئرمین سیلون، سی ای او سیلون اور آئی جی سیلون کے نام سے ہیں، جن کی بکنگ پہلے عام مسافر نہیں کرا سکتے تھے۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد معطل ٹرین سروس 4 روز بعد بحال

ریلوے ترجمان کے مطابق وزیراعظم سیلون کا ڈسکاؤنٹ کرایہ کراچی تا لاہور 6 لاکھ روپے جب کہ لاہور تا اسلام آباد ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سیلونز جن میں وزیر، چیئرمین، سی ای او اور آئی جی سیلونز شامل ہیں۔ ان کا کرایہ کراچی تا لاہور 4 لاکھ روپے اور لاہور تا اسلام آباد ایک لاکھ روپے ہے۔

اب کوئی بھی عام مسافر ان سیلونز کی بکنگ کرا سکتا ہے۔ ان سیلونز میں مسافروں کو آرام دہ اور تمام لگژری سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement