Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سفاری پارک میں مدھوبالا اورملکہ کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل، دونوں ہتھنیوں میں ٹی بی کی تصدیق

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

عالمی تنظیم فورپاز نے ہتھنی مدھوبالا اور ملکہ کی صحت سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ دونوں میں ٹی بی کے بیکٹریا کی تصدیق ہوئی ہے۔

فورپاز کے مطابق کراچی سفاری پارک کی ہتھنیوں مدھو بالا اور ملکہ کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل کرلیا۔ابتدائی معائنے میں دونوں ہتھنیوں میں ٹی بی کے بیکٹریا کی تصدیق ہوئی ہے، حتمی رپورٹس میں تصدیق کے بعد علاج 12 سے 18 ماہ جاری رہے گا۔

عالمی تنظیم کے مطابق ٹی بی کی روک تھام کےلیے کے ایم سی سے حفاظتی اقدامات کی سفارشات کی ہیں، کراچی میونسپل کارپوریشن کو فوری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فورپاز کے مطابق صفائی، سینیٹائزیشن اور حفاظتی اقدامات کو سخت کرنے کی درخواست کی گئی ہے، ہتھنیوں کی خوراک میں بہتری اور روزانہ مانیٹرنگ کےلیے تجاویز دی گئی ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement