Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جناح اسپتال سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا کیس، جناح اسپتال، جناح سندھ یونیورسٹی کو جواب جمع کرانے کا حکم

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ ہائیکورٹ نے جناح اسپتال، جناح سندھ یونیورسٹی کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جناح اسپتال سندھ حکومت کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت وکیل نے مؤقف اپنایا کہ وفاق نے 25 سالوں کے لیے پورا جناح اسپتال سندھ حکومت کے حوالے کردیا، اسپتال اور یونیورسٹی ملکیت سمیت 25 سال کے لیے سندھ حکومت کو دے دیا گیا ہے، قانون کے مطابق وفاق صوبوں کو کسی ادارے کا مخصوص فنکشن دے سکتی ہے پورا ادارہ نہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم نے وفاق اور سندھ حکومت کے معاہدے کو چیلنج کیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ یہ ادارہ وفاق کا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کی سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement