Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

خانہ کعبہ کی حدود حطیم میں نوافل کی ادائیگی کیلئے اوقات جاری

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

خانہ کعبہ کی حدود حطیم میں نوافل کی ادائیگی کے لیے اوقات جاری کردیے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق حجر اسماعیل یا حطیم میں مرد حضرات کے لیے اوقات صبح 8 سے 11 بجےتک ہوں گے اور حطیم میں خواتین رات 8 سے رات 2 بجے تک نوافل ادا کرسکتی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حطیم میں داخلہ مغربی دروازے سے ہوگا،ر کنےکا دورانیہ 10 منٹ ہوگا، حطیم میں نوافل کی ادائیگی کے اوقات مقرر کرنے کا مقصد رش کنٹرول کرنا ہے۔

واضح رہے کہ حجرِ اسماعیل یا حطیم بیت اللہ کا ایک حصہ ہے۔ کئی احادیث سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہےکہ اس کے احاطے کے اندر نماز پڑھنا فضیلت میں خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھنے جیسا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement