Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

شہر قائد میں بدستور بادلوں کا راج ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب، وسطی بحیرہ عرب کے اوپر موجود ہوا کا کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا جو کراچی سے 1020 کلومیٹر، اورماڑہ سے 1010 کلو میٹر اور گوادر سے 1030 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈپریشن مسیرہ سے 770 کلو میٹر جنوب مغرب میں عمان کے ساحل کی جانب بڑھنے کا امکان ہے

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement