Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 60 سالہ دکاندار کے قتل کا معمہ حل، ادھار نہ دیئے جانے پر جان لئے جانے کا انکشاف

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں 60 سالہ دکاندار کے قتل کا کیس پولیس نے حل کرلیا۔ ملزم نے ادھار نہ دئے جانے پر بزرگ دکاندار کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے دیر کالونی میں 60 سالہ دکاندار غلام محمد کے قتل کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کا نہیں، بلکہ اُدھار نہ دینے پر پیش آیا تھا۔ شاہراہِ نور جہاں پولیس نے قتل میں ملوث ملزم عثمان عرف پٹاخہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم واردات کے مقدمے میں نامزد تھا، جس کی وجہ سے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ملزم سے آلہ قتل 30 بور پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔ دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ غلام محمد کی دکان سے اکثر ادھار لیتا تھا۔ جمعرات کی صبح بھی وہ ادھار لینے دکان پر آیا تو مقتول نے دینے سے انکار کردیا۔ ، جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی ور ملزم نے طیش میں آکر غلام محمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement