Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے مراکز کا اعلان کردیا گیا

Announcement of MDCAT test centers for higher medical education
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے لیے جعامات میں داخلے کیلیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کراچی اور دیگر شہروں کے مرکز:

کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اسلام آباد میں ٹیسٹ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد کیا جائے گا۔

حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا۔

مزید پڑھیں:میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان

ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہو گا جس کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یونیورسٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سوالیہ پرچوں کا پری ہاک تجزیہ کرکے نصاب سے باہر سوالات کو ختم کریں جبکہ سوالیہ پرچوں کی رازداری سختی سے برقرار رکھی جائے گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement