Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ہانیہ عامر کی مشہور بنگلادیشی یوٹیوبر کے گھر دعوت، ویڈیو وائرل

Hania Video inviting Bangladeshi YouTuber to her home goes viral
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی مشہور بنگلادیشی یوٹیوبر افتخار رفسان اور ان کی فیملی سے ملاقات ہوئی ہے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ہانیہ عامر ان دنوں بنگلادیش میں موجود ہیں جہاں وہ کئی پروموشنل ایونٹس میں شرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس دوران ہانیہ عامر ایک مشہور بنگلادیشی یوٹیوبر افتخار رفسان کی دعوت پر ان کے گھر بھی گئیں۔

اداکارہ نے یوٹیوبر اور ان کی فیملی سے ملاقات کی اور روایتی کھانوں سے لطف اندوز بھی ہوئیں۔ اس ملاقات کی ویڈیو یوٹیوب پر کچھ ہی لمحوں میں وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں:تصویر میں موجود لڑکے کو مداح کی جانب سے بوائے فرینڈ کہنے پر ہانیہ کا ردعمل آگیا

یوٹیوب ویڈیو میں ہانیہ عامر نے کچی ہری مرچ بھی چکھی اور کہا کہ یہ اتنی تیز نہیں ہے، تاہم بعد میں نادم ہو کر کہا کہ مزے مزے میں وہ غلط چیزیں کر جاتی ہیں، اس کے بعد انہوں نے مقامی گلاب جامن بھی کھایا اور کہا کہ پاکستان میں انہیں کبھی ایسا نہیں ملا اور انہوں نے مذاق میں پوچھا کہ کیا میں کچھ گلاب جامن اپنے ساتھ لے جاسکتی ہوں۔

بنگلہ دیشی یوٹیوبر افتخار رفسن نے بتایا کہ لوگ ان سے پوچھ رہے تھے کہ ہانیہ عامر کیسی ہیں۔ انہوں نے ہانیہ کی شخصیت کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش مزاج اور چنچل مزاج کی مالک ہیں اور لوگوں سے جلدی گھلنے ملنے والی ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے ناظرین ویڈیو کو بہت سراہ رہے ہیں اور کمنٹس میں ہانیہ عامر اور افتخار رفسن کی عاجزی کے ساتھ ساتھ ہانیہ عامر کے لیے یوٹیوبر کی والدہ کی خلوص بھری کوشش کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement