Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

2025 کا دوسرا سورج گرہن کب ہوگا، کیا پاکستان میں دیکھا جا سکے گا؟

Second solar eclipse of 2025
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

محکمہ موسمیات کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ 2025کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30منٹ پر ہوگا، 22 ستمبر کو رات 12بج کر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ جزوی سورج گرہن کا اختتام رات2 بج کر 54 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوا تھا۔ جسے 3 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونا شروع ہوئی تھی جبکہ چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوا۔

مزید پڑھیں2025 میں چاند کی رنگت کب اور کیوں سرخ ہو گی، کیا پاکستانی اسے دیکھ سکیں گے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق مکمل گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوا اور مکمل چاند گرہن 11 بجکر 12 منٹ اپنے عروج پر تھا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement