کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے لیکن ناظم آباد اور ملحقہ علاقوں میں اچانک بارش شروع ہوگئی ہے، جس سے موسم خوشگور ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری جبکہ موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جنوب مغربی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں مون سون ختم، کراچی میں رواں ہفتے کے اختتام سے موسم گرم اور مرطوب رہے گا
دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/ رات میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔