Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں پونے 200 فیصد اضافہ منظور

Increase monthly salaries and benefits of Sindh Assembly members
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سندھ اسمبلی پارلیمانی کمیٹی نے ارکان سندھ اسمبلی کی ماہانہ تنخواہوں اور مراعات میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان کی تنخواہ اور مراعات 4 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی، جس سے مجموعی طور پر تقریباً پونے 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس میں مختلف الاؤنسز میں بھی اضافہ کیا گیا، تاہم نئی تنخواہیں پنجاب اور بلوچستان کے مقابلے میں نسبتاً کم رکھی گئی ہیں۔

سندھ اسمبلی کی 18 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بدھ دوپہر کو اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار سمیت پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حامی ارکان نے شرکت کی۔ کمیٹی نے صرف ارکانِ اسمبلی کی تنخواہوں پر اضافے کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں:سندھ کی جامعات کے ڈائریکٹر فنانس کی تنخواہوں میں اضافہ

کمیٹی نے سالانہ الائنس، دوران اجلاس روزانہ الائنس اور دیگر الائونسز میں اضافے کی بھی منظور دی ہے۔ وزیر اعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزراء، اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی سیکرٹریوں کی تنخواہوں و مراعات پر اضافے کے لیے الگ قانون سازی کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement